لندن (پ ر) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یوکے اینڈ یورپ لندن سے چوہدری حکمداد ، چوہدری محمد صدیق، وٹفورڈ سے جاوید طاہر شاہ، لیاقت علی خان، امجد بوبی، چوہدری محمد منیر، لائق علی خان، مسعود انجم، لوٹن سے چوہدری محمد منیر، چوہدری لیاقت علی، چوہدری محمد شبیر، چوہدری سلطان، عقیل احمد بٹ، برمنگھم سے عبدالغفور غوری، بریڈ فورڈ سے عظمت اے خان، محمد صغیر، برنلے سے راجہ محمد ریاض، بلیک برن سے مطلوب مغل، محمد شاہین، سٹوک آن ٹرینٹ سے راجہ عبدالخالق اور ایکرنگٹن سے چوہدری محمد یونس، قاضی صدیق اور دیگر نے کہا ہے کہ 11 فروری کو شہید کشمیر مقبول احمد بٹ کی برسی کے موقع پر بھارتی ہائی کمیشن لندن کے سامنے مظاہرہ میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔ فرنٹ کے رہنماؤں نے مزید کہا ہے کہ بھارت ایک طرف مذاکرات کی بات کرتا ہے اور دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت ہنوز جاری ہے۔
11/2 Around the World
مقبول بٹ کی برسی پر مظاہرے میں بھرپور شرکت کرینگے،چوہدری حکمدادو دیگر - Daily Jang 10-02-2010
- Details
- Category: Maqbool Butt Day