وٹفورڈ (پ ر) جموں کشمیر نیشنل انڈی پینڈنس الائنس کی طرف سے قائم مقبول بٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران غلام حسین اور پروفیسر سجاد نے فاربین ہاملٹن ایم پی کو مقبول بٹ کی شہادت اور ان کے جسد خاکی کے حصول اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی چالوں سے آگاہ کیا۔ ممبر پارلیمنٹ نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فارن منسٹر ملی بینڈ کی کوششیں آپ کے علم میں ہیں۔ مقبول بٹ کے معاملے کو امور کمیٹی میں اٹھاؤں گی۔ دریں اثنا پروفیسر لیاقت اور چوہدری محمد اعظم نے وٹفورڈ کی میئر تھارن ڈورتھی سے ملاقات کی اور بتایا کہ الائنس نے قومی سطح پر مہم شروع کی ہے۔ میئر ڈورتھی نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ |
Jang London
- Details
- Hits: 2778